• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

Apr 19, 2021

خیبر پختون خواہ (عمران خان )پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود سے 4 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا، ملزمان مسلح حالت میں گاڑی میں کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود تھے جن کے قبضے سے غیر قانونی جدید خود کار ہتھیار بھی برامد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کی پولیس ریکارڈ اور دیگر حساس اداروں سے بھی ویریفیکیشن کی جا رہی ہے جن کے خلاف سریدست غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تحسین اللہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ علاقہ احمد خیل میں ایک مشکوک موٹرکار میں با مسلح مشتبہ افراد موجود ہیں جس پر فوری محمد شریف ولد منور سکنہ دلہ زاک روڈ، فہیم الدین ولد خیال الدین، ہارون الرشید ولد جاوید اقبال اور محمد اسرائیل ولد نظرشیر ساکنان صوابی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کی بابت پولیس ریکارڈ سمیت دیگر حساس اداروں سے بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جن کے خلاف سریدست غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے