لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکج کی پائی پائی حقداروں تک پہنچارہے ہیں،عوام کوریلیف دینے کیلئے 550 کروڑروپے کاپیکج دیاہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا علیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کیلئے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم مختص کی گی ہے جبکہسستے آٹے کی فراہمی پر 240 کروڑروپے کی سبسڈی دی گئی ہے، رمضان بازاروں میں 10کلوآٹے کاتھیلا 375 روپے میں دستیاب ہے اور چینی 65 روپے کلوفراہم کررہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اورعوام کو سستی ضروریہ اشیا فراہم کرنے کے تمام اقدا مات کررہے ہیں۔