خیبر پختون خواہ (عمران خان)لنڈی کوتل بازار رنگڑ میں گندگی کے ڈھیر پڑھے ہیں جس کے باعث بدبو پھیل گئی ہیں رمضان المبارک کے مہینے میں سودا سلف لینے والے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. لنڈی کوتل بازار رنگڑ میں گندگی کے ڈھیر پڑھے ہونے کے باعث عوام نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ کہ گندگی کے ڈھیر صاف کرنے کے حوالے سے ٹی ایم اے کے اہلکاروں اور دیگر زمہ دار حکام کو آگاہ کر دئے گئے ہیں لیکن ابھی تک لنڈیکوتل بازار رنگڑ بازار کے ساتھ قائم گندگی کے ڈھیر صاف نہیں کر دئے گئے ہیں. جس کے باعث تاجروں اور عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہیں جوکہ افسوس کا مقام ہے