• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چاقو بردار شخص کا مسجد میں حملہ، 5 نمازی زخمی

Apr 20, 2021

ترانا(نمائندہ خصوصی)مشرقی یورپ کے ملک البانیہ کی مسجد میں چاقو بردار شخص کے حملے میں پانچ نمازی زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس کے مطابق چاقو سے مسلح شخص وفاقی دارالحکومت کی ایک مسجد میں نماز ظہر کے دوران نمازیوں پر حملہ کیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے 34 سالہ حملہ آور کو حملے کے فوری بعد گرفتار کر لیا ۔حملہ آور پولیس کو مارچ میں کیے گئے ایک اور چاقو حملے میں بھی مطلوب تھا۔زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔