• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مئی تک توسیع

Apr 22, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کورٹ لاہور پیش کیا گیا ، عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 مئی تک توسیع کردی ۔

نیب نے خواجہ آصف کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی جانب سے کیس فائل کرنے پر گزشتہ سال دسمبر میں گرفتار کیا تھا ۔ خواجہ آصف دبئی میں موصول ہونےو الے 22کروڑ روپے کے ذرائع نہیں بتا سکے ۔

سماعت کے بعد مسلم لیگ ن کے سابق رہنما جاوید ہاشمی نے خواجہ آصف سے ملاقات کی ۔ جاوید ہاشمی نے خواجہ آصف سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کی کوشش کی مگر انہیں سکیورٹی کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے تحت ایسا کرنے سے روک دیا گیا۔