• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایشوریا نے طلاق سے متعلق سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا

Apr 22, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے ایک انٹرویو کے دوران طلاق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا۔
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے گزشتہ روز اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی ارادھیا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پھولوں کے گلدستے کے سامنے کھڑے پوز دے رہے ہیں جب کہ تصویر میں ابھیشک بچن بھی ویڈیو کال کے ہمراہ موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا پر ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر پرانا انٹریو وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان ایشوریا رائے سے پوچھتے ہیں کہ آپ لوگوں کی شادی کی رسومات بہت دن تک چلی تھی ایسے جشن کے بعد تو طلاق لینا بہت مشکل ہوتا ہوگا ؟میزبان کے سوال پر ایشوریا رائے نے جواب دیا ’’ہماری شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزررہی ہے اور ہمیں طلاق سے متعلق کسی قسم کے خیالات نہیں آتے۔
واضح رہے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی جس سے ان کی نو سال کی بیٹی ہے۔