• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کیاآپ کو معلوم ہے اداکارہ ’ ایمن ‘ پاکستان کے کس معروف سابق کرکٹر کی بیٹی ہیں ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

Apr 23, 2021

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے ٹی وی ڈرامہ ’چپکے چپکے‘ کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس میں عثمان خالد بٹ اور آئزہ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ اس ڈرامے سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے دو اداکاروں ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کے کام کی بھی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایمن سلیم معروف سابق کرکٹرسلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔
وہ ماڈلنگ بھی کرتی آ رہی ہیں اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی نوجوان سفیر بھی ہیں۔ وہ پاکستان کی مایہ ناز پاپ سنگر نازیہ حسن کی بھتیجی بھی ہیں۔ ایمن کا ایک چھوٹا بھائی ہے اور ان کی والدہ ہاﺅس وائف ہیں۔ سلیم یوسف 80ءکی دہائی کے پاکستان کے مشہور ترین وکٹ کیپراور بلے باز ہیں۔