لاہور(آئی این پی) بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے،یہ کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی اور نیپرا 28 اپریل کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔سینیٹرل پاور پرچیز اتھارٹی(سی پی پی اے) کا کہنا ہے کہ مارچ میں پانی سے 19.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جب کہ اسی ماہ کوئلے سے 30.50 فیصد، فرنس آئل سے 2.62 فیصد، مقامی گیس سے 11.56 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.11 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10.49 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع سے پیدا بجلی کی قیمت ایک روپیہ دو پیسے فی یونٹ رہی۔