• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد،پاک فو ج نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی

Apr 24, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ، اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داری سنبھال لی۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انتظامیہ نے فوج کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گشت شروع کر دیا ہے، گشت کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر شہروں میں فوج طلب کر لی تھی، جس کا مقصد ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا ہے۔
وزیر اعظم نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہو سکتے ہیں، عوام سے کہتا ہوں ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، اگر عوام تعاون اور احتیاط کریں تو لاک ڈاون کی نوبت نہیں آئے گی۔