لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں فیروز پور روڈ پر فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جو آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔
متاثرہ فیکٹری میں الیکٹرانکس کے آلات تیار کئے جاتے ہیں ، ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری سے تمام مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔
سی سی پی او لاہور نے پولیس کو بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ۔
لاہور میں فیروز پور روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی ، امدادی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف
