لاہور (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے قریب ساڑھے چھ ماہ بعد رہا ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عوام ، اپنے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر ہمیں سرخرو فرمایا اورسچائی کو عیاں کر دکھایا، آپ کی دعاؤں ، محبتوں اور حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں ،آپ کی محبتوں سے بڑا میرے لئے کوئی اثاثہ نہیں ، اللہ کا مشکور ہوں کہ آپ جیسے مخلص ساتھیوں کا ساتھ ملا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنی بہنوں ، بیٹیوں کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے کمال جرات سے پارٹی کی حمایت کی ، کورونا میں کمی کے ساتھ ہی آپ سب سے ملاقات کا منتظر ہوں اور ساتھ ہی درخواست کرتا ہوں کہ کورونا کی خوفناک لہر میں خود کو گھروں تک محدود رکھیں ، سنگین حالات میں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ۔ اللہ آپ سب سمیت پوری قوم اور انسانیت پر رحم فرمائے ۔