• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹیسٹ سیریز کے لئے زمبابوے پہنچنے والے قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

Apr 24, 2021

ہرارے(نمائندہ خصوصی)ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے پہنچنے والے قومی کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے ہرارے پہنچنے والے تمام قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے،جس کے بعد تمام کھلاڑیوں کو پریکٹس سیشن کی اجازت مل گئی ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز 27 اپریل سے شروع ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 17 ٹیسٹ مقابلے ہوئے، دس میں قومی شاہینوں کو کامیابی ، تین میں شکست ہوئی جبکہ چار میچ بے نتیجہ رہے۔