ہرارے(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور فائنل ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔تین میچوں کی ٹی 20 سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔پہلے میچ میں پاکستان جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے کی ٹیم فاتح رہی تھی۔فائنل میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں۔آصف علی اور ارشد اقبال کی جگہ دوسرے کھلاڑیوں کو موقع دیا جاسکتا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان فائنل ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
