• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا وبا سب کے صبر کا امتحان لے رہی ہے،نریند ر مودی

Apr 26, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہکورونا وباءہم سب کے صبر اور برداشت کا امتحان لے رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس وقت ہم سائنسی ماہرین کے مشوروں کو ترجیح دیتے ہوئے یہ جنگ کو جیتے سکتے ہیں۔حکومت ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے،ریاستی حکومتیں بھی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے بارے میں کسی طرح کی افواہوں میں مت پھیلائیں ، کورونا کے اس بحران میں ، ویکسین کی اہمیت ہر ایک کو معلوم ہے۔ یکم مئی سے کورونا ویکسین 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر ایک شہری کے لئے دستیاب ہو گی۔