ہرارے(نمائندہ خصوصی)تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسلے میدھویرے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47گیندوں پر 59سکور بنائے ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی بہترین بلے بازی کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بابراعظم سے بیٹنگ ٹپس لیں ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویسلے مید ھویرے نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس کر رہا تھا کہ اگر پاکستانی باولرز کو جارحانہ طریقے سے کھیلوں گا تو زیادہ بہتر ہو گا ،اسی لیے میں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے بتا یا کہ اننگز کا آغاز کرنے کے حوالے سے کوچز سے کافی بار بات چیت ہوئی اور میں نے میدان میں اپنے انداز سے بیٹنگ کی ۔ان کا کہنا تھاکہ میں نے بابراعظم جیسے بہترین بلے باز سے سیکھا جس سے مجھے کافی مدد ملی اور یہ میرے لیے بہت مثبت رہا ۔