• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سری لنکا کیخلاف سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو کیا ملے گا؟ رمیز راجہ نے بتا دیا

Sep 23, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز قومی کھلاڑیوں کے اعتماد کی بحالی کیلئے ضروری تھی

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی اور 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز جبکہ 5 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک لاہور میں ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ یہی وقت ہے قومی ٹیم دفاعی سوچ سے نکل کر نڈر کرکٹ کھیلے اور مختلف شاٹس اور ورائٹی کا استعمال کرے۔ ہم اس وقت تک ایک بہترین ٹیم نہیں بن سکتے جب تک مختلف سوچ کیساتھ جارحانہ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی پاکستان آنے والی ٹیم اوسط درجے کی ہے اس لئے قومی ٹیم کو اس کا دباﺅ لینے کی ضرورت نہیں، بلکہ قومی سکواڈ میں انڈر 23 اور انڈر 19 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بھی شامل کرنا چاہئے تھے۔