عمران خان خیبر پختون خواہ سے
نوشہرہ:-نوشہرہ پولیس کے کانسٹیبل محمد اقبال کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔اقبال چند دن قبل دوران ڈیوٹی روڈ ایکسڈنٹ میں زخمی ہوا تھا۔
نماز جنازہ میں SP انوسٹی گیشن خان خیل خان،ASP کینٹ وقاص رفیق،DSP ہیڈکوارٹر سیف علی خان ،RIانسپکٹر فرہاد خان دیگر پولیس افسران اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت۔
اقبال عرف بالے چند دن قبل حکیم آباد میں دوران ڈیوٹی روڈ ایکسڈنٹ میں شدید زخمی ہوا تھا۔جسکو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔
اقبال کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں خیشگی پایاں میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کرکے اُنکو سپردخاک کر دیا گیا۔نوشہرہ پولیس کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی اور پھولوں کے چادر چڑھائے۔