• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹریفک عملہ رمضان میں ٹریفک کی روانی یقینی بنائے‘چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

Apr 26, 2021

پشاور(عمران خان ) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ٹریفک عملہ میں افطار پیکیج تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ٹریفک حکام نے پوائنٹس پر موجود وارڈنز میں افطار پیکیج تقسیم کیا جبکہ بعض مقامات پر ٹریفک افسران نے وارڈنز کے ساتھ روزہ افطار بھی کیا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ واضح رہے کہ چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے شہر بھر میں رمضان المبارک کے لئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں ا نجام دیتے ہیں جن کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ افطاری کے ٹائم پر اپنے اپنے پوائنٹس میں موجود تمام ٹریفک عملے میں افطاری پیکیج تقسیم کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار محکمے کے وقار کی بلندی‘ شہریوں کی خدمت اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں جن کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں جبکہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ترجمان شھاب خان سٹی ٹریفک پولیس پشاور