کراچی (نمائندہ خصوصی)محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے شادی ہالز،سینما اور بیوٹی پارلرزکو مکمل بند کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جو 17 مئی تک نافذ العمل ہوگا۔
کورونا ایس او پیز سے متعلق جار ی کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، مزارات، بیوٹی پارلرز ،تھیم پارکس، امیوزمنٹ پارکس اور سینما مکمل بند رہیں گے۔ شام 6 بجے سے صبح سحری تک تمام کاروبار بند رہیں گے اور کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک رہیں گے۔
واضح رہے کہ جمعہ اور اتوار کو صوبے میں تمام کاروبار اور شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے۔کراچی(نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے حیران کن بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عام انتخابات میں کراچی کے نتائج چرائے گئے اور تحریک انصاف نے اپنے وعدے وفا نہیں کیے اگر ہم 7 سیٹیں ہٹالیں توآپ کا نام لیواکوئی نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کی۔ شرکا سے خطاب میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کہا کہ الیکشن آنی جانی چیز ہے، پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ صوبہ تو لے کر رہیں گے، گزشتہ بارہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکمرانی کررہی ہے مگر صوبے کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈر بنادیا۔
اس موقع پر سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں نے بلدیہ ٹاو¿ن کے علاقوں میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں، پچھلے الیکشن میں 14 سیٹیں کراچی سے چوری کی گئیں مگر اب وہ تمام سیٹیں ایم کیوایم پاکستان واپس لے گی۔ وسیم اختر نے دعویٰ کیا کہ بلدیہ ٹاو¿ن میں ضمنی انتخاب ایم کیو ایم پاکستان ہی جیتے گی۔