• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایران نے پاکستانیوں پر بڑی پابندی لگادی

Apr 29, 2021

چاغی (نمائندہ خصوصی) پڑوسی ملک ایران نے کورونا کی روک تھام کیلئے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی کا اقدام کورونا کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ ایران کی جانب سے پاکستانی مسافروں کی امیگریشن معطل کردی گئی ہے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اس کے علاوہ ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ ایک ہی دن میں پاکستان پر دوسرے ملک نے سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔ اس سے قبل قطر بھی پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرچکا ہے۔