ممبئی (نمائندہ خصوصی)تامل فلموں کے سپر سٹار ’ آلو ارجن ‘ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکار آلو ارج نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہونے کی اپنے مداحوں کو اطلاع دی ، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور میں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیاہے ۔ آلو ارجن نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں تمام افراد کو اپنا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ۔ آلو ارجن نے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میری اپنے تمام خیر خواہوں اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ میرے لیے پریشان نہ ہوں، میں ٹھیک ہوں۔مزید برآں اداکار نے مداحوں کو گھر پر اور محفوظ رہنے کا مشورہ بھی دیا۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران متعدد بالی وڈ شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں ان شخصیات میں بالی وڈ کے بڑے نام عامر خان، عالیہ بھٹ ، پریش راول بھی شامل ہیں۔
بھارت کے معروف ترین اداکار ” آلو ارجن “ کو کورونا ہو گیا ، کس حالت میں ہیں ؟ جانئے
