• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اداکار جمی شیر گل گرفتار

Apr 29, 2021

لدھیانہ (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ اور بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے اداکار جمی شیر گل کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک سکول میں فلم کی شوٹنگ کی جا رہی تھی۔ پولیس نے شوٹنگ پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود افراد کو جرمانہ کرکے چھوڑ دیا۔ جرمانے کے باوجود فلم کی شوٹنگ نہ رکی اور نائٹ کرفیو میں بھی شوٹنگ کا عمل جاری رہا جس پر پولیس نے ایک اور چھاپہ مار کر اداکار جمی شیر گل سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فلم کے سیٹ پر 150 کے قریب افراد موجود تھے جنہوں نے ماسک نہیں لگایا ہوا تھا۔ شوٹنگ میں کورونا ایس او پیز کی بھی خلاف ورزیاں کی گئیں جس پر 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔