• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن کے بعد والدہ بھی بیمارہو گئیں

Apr 30, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کے بعد ان کی والدہ بھی بیمار ہوگئی ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ محمودہ بشیر اور بہن سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کی طبیعت ناسازی سے متعلق اطلاع دی۔بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری بہن سنبل شاہد اور والدہ محمودہ بشیر دونوں بیمار ہیں ، انہیں اس حالت میں دیکھنا بے حد مشکل اور درد بھری کیفیت ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اللہ سے رحم کی بھی دعا کی۔تاہم اب تک یہ واضح نہ ہوسکا ہے کہ اداکارہ کی والدہ کورونا کا شکار ہیں یا کسی اور بیماری میں مبتلا ہیں۔خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اس قبل اپنی پوسٹ میں مداحوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ ان کی بہن سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہیں۔