• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پرسکون کراچی شہرِ فن فیسٹیول گورنر ہائوس کے گارڈن میں 28 اور 29 ستمبر کو ہو گا

Sep 23, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) پرسکون کراچی شہرِ فن فیسٹیول گورنر ہائوس کے گارڈن میں 28 اور 29 ستمبر کو ہو گا، ثقافتی سرگرمیاں کراچی کا روشن چہرہ ہیں اس روشن چہرے کو پوری دُنیا میں پھیلانے میں میڈیا کا سب سے اہم کردار ہے، ہم نے سارے امن پسند لوگوں کو آرٹس کونسل کراچی کے ذریعے ایک ثقافتی پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، پرسکون کراچی شہرِ فن کے حوالے سے کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقدہ پرسکون کراچی شہرِ فن سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں اس کا آغاز کیا تھا اس پروگرام میں سب کریٹیو اور بہت بڑے لوگ کام کررہے ہیں، صادقین یہاں رہتے تھے، فیض احمد فیض تین سال تک نائب صدر رہے جبکہ احمد پرویز کے نام پر ایک گیلری بھی ہے۔ مہرافروز نے کہا کہ 2013ء میں ہم نے جب فیسٹیول کا آغاز کیا تھا تو شہر کے حالات بہت خراب تھے، ہم نے مایوسی کے اندھیرے سے نکالنے کے لئے اس پروگرام کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کینٹ اسٹیشن، ناپا اور جو تاریخی ورثہ اپنی اصل شکل کھو بیٹھا تھا اس کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے۔ ”عہد کرو” کے نام سے ایک آرٹ ایگزیبیشن ہوئی۔ مشاعرہ، پروفومنگ آرٹ، زنبیل نے بھی حصہ لیا، کینٹ اسٹیشن میں ہم نے بیٹھک کے نام سے ایک جگہ بنائی وہاں بنچز لگائیں۔ نورجہاں بلگرامی نے کہاکہ 150 کے قریب آرٹسٹ، آرکیٹکٹ، ڈیزائنر رات دن محنت کرکے ان چیزوں کو اکٹھا کیا ہے۔ گورنر سندھ، آرٹس کونسل کراچی اور کمشنر کراچی کے بغیر یہ سب کرنا ناممکن تھا۔ ارشد فاروقی نے کہاکہ آج کل کاماحول آپ کو پتہ ہے کہ گرمی بڑھ رہی ہے بارشیں بہت ہورہی ہیں، ماحول کے بارے میں بچوں کو ایسی مشقیں یا ایکٹیویٹیز کروائیں جس سے ان کو انوائرمنٹ کے بارے میں پتہ چلے، ری سائیکلنگ کے بارے میں پتہ چلے ، دوبارہ استعمال کے بارے میں پتہ چلے، پری پلانٹیشن کے بارے میں پتہ چلے، بسوں کا انتظام اور دیگر چیزوں میں کمشنر کراچی کے شکر گزار ہیں۔ نوریہ نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کے لحاظ سے ہم نے نیوکراچی سے لے کر کلفٹن سمیت بھٹ آئر لینڈ تک جہاں بھی اسکول کے بچے، اسٹریٹ چلڈرن، جو ادارے بچوں کے ساتھ کام کررہے ہیں سب سے ہم نے رابطہ کیا ہے بہت کم ایسے مواقع ہوتے ہیں جہاں ہرگلی محلے کے بچے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتے ہیں ہم نے کوشش کی ہے کہ فن اورکرافٹ کی پہچان کراسکیں۔ فیسٹیول صبح 8 تا رات 8 بجے تک جاری رہے گا، فیسٹیول میں کراچی کے ہر عمر اور طبقے کے بچوں کو تفریح اور سیکھنے کا موقع میسرآسکے گا۔ بچوں کو فیسٹیول کے درج ذیل چار پویلین میں شرکت کا موقع بھی دیا جائے گا۔جن میں ”تماشاگھر ”میں معروف پریکٹیشنرز کی متعدد پرفارمنسز پیش کی جائیں گی، ”سائنسی کھیل” میں سائنسی اصولوں، ایجادات اور ماحولیات پر مشتمل سیرحاصل بحث اور سگرمیاں ہوں گی، ”آئو سنو کہانی”میں بچوں کو کتابیں بدلنے، کاغذ بنانے، کہانیاں پڑھنے، گانا گانے اورنظمیں پڑھنے کا موقع لے گا۔ ”فنکار گلی” میں بچوں کو فن اور دستکاری کے ساتھ دیواروں پر مصوری اور تنصیبات کی بابت سکھایا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف مباحثوں کے ذریعے بچوں میں ثقافتی تنوع، شہر کی یادگاروں، روایتی دستکاری، نقشوں اور ماحول کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اپنے شہر ”کراچی” کے لئے ان میں احساس ملکیت پیدا ہو۔فیسٹیول میں داخلہ فری جبکہ ایک فیملی قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ ضرور ساتھ لائیں۔