• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعلی سندھ کی شہید میجر عدیل شاہد کی رہائش گاہ پر والد سے اظہار تعزیت

Sep 23, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز ) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اتوار کے روز شہید میجر عدیل شاہد کی رہائش گاہ گلستان جوہر گئے اور ان کے والد شاہد زیدی سے تعزیت کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے شہید میجر عدیل شاہد کے والد سے کہا کہ جو بھی ان کے خاندان کو ضرورت ہو گی اپنی جانب سے وہ مکمل تعاون کریں گے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ شہید عدیل نے اپنے پیارے وطن کے لئے جان کی قربانی دی ہے اور یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کے خاندان کے اراکین کی دیکھ بھال کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ شہید عدیل کی والدہ اور خاندان کے دیگر اراکین سے بھی ملے اور انہیں یقین دلایا کہ انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ تعزیت کے موقع پر صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضی بلوچ، مرتضی وہاب اور کمشنر کراچی بھی موجود تھے۔ شہید عدیل شاہد کے والد اور خاندان کے دیگر اراکین نے وزیراعلی سندھ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔