لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت کی جانب سے 75 ارب روپے کے مزید7 منصوبے شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی ومانیٹرنگ کااجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میںملتان وہاڑی دورویہ سڑک کی تعمیرکے منصوبے کی نظرثانی تجاویز اور راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے بڈنگ پراسیس کومنسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ کھاریاں ڈنگہ روڈ اور مریدکے نارووال روڈکی بحالی،تعمیرومرمت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہوگی جبکہ ملتان رنگ روڈمنصوبے کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایاجائے گا۔