اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ این اے 249کراچی کا الیکشن ن لیگ سے چند سو ووٹوں سے چوری ہوا ، الیکشن کمیشن متازعہ ترین الیکشن کے نتائج روکے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نتائج نہ بھی روکے تو فتح عارضی ہو گی ، انشااللہ پھر ن لیگ کو ملے گی ۔
واضح رہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی ، پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم لندن نے نتائج کو مسترد کر دیا ہے ۔
ادھر الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے کہا گیا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا اور اگر دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت ایکشن لیا جائے گا ، سب فیصلے میرٹ پر ہوں گے ۔
این اے 249کا الیکشن ن لیگ سے چند سو ووٹوں سے چوری ہوا ،مریم نواز
