کراچی (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حلقہ این اے 249 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی جیت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شکریہ کا پیغام دیا جس میں انہوں نے ہوا کو چیرتے ہوئے تیر کی جی آئی ایف تصویر بھی پوسٹ کی اور ساتھ میں لکھا تھینک یو کراچی ۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی چھوڑی گئی نشست پر پاکستان تحریک انصاف دوبارہ کامیاب نہ ہو سکی اور تمام پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے۔
تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی بلاول نے سوشل میڈیا پر تیر کے نشان کے ساتھ تھینک یو کراچی کا پیغام شیئر کیا۔