• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کسی کو دھاندلی کی شکایت ہے تو بتائے ، الیکشن کمیشن

Apr 30, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) این اے 249 کا اضمنی انتخاب مکمل ہو گیا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اگر کسی کو دھاندلی کی شکایت ہے تو بتائے ، درخواست پر کارروائی کریں گے ۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے کہا گیا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا اور اگر دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت ایکشن لیا جائے گا ، سب فیصلے میرٹ پر ہوں گے ۔

واضح رہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی ، پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم لندن نے نتائج کو مسترد کر دیا ہے ۔