نئی دلی (نمائندہ خصوصی) بھارت میں کورونا کی بدترین لہر سے ہلاکتوں اور بڑھتے کیسز کے باعث دنیا کے کئی ممالک نے بھارتی شہریوں پر سخت پابندیاں لگا دیں، امریکا کے بعد اب آسٹریلیا بھی بھارت سے آنے والے مسافروں پر نہ صرف جرمانہ کرے گا بلکہ انہیں قید کی سزا بھی بھگتنا پڑ سکتی ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے اس حوالے سے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے،حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت سے آنے والے مسافروں کو نہ صرف بھاری جرمانہ ہوگا بلکہ انہیں سخت قید بھی بھگتنا پڑے گی۔
ایسے بھارتی نژاد آسٹریلوی شہری جو موجودہ صورتحال میں آسٹریلیاداخل ہونےکی کوشش کریں گے انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، 66 ہزار ڈالر جرمانے سے لے کر پانچ سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، آسٹریلیا کی جانب سے سفری پابندی کا اطلاق سوموار سے ہوگا۔
گزشتہ روز امریکا بھی بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرچکا ہے، جن کا اطلاق 4 مئی کو ہوگا، افریقی ملک یوگنڈا نے بھی بھارتی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔