لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی پر عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔
دنیا نیوزکے مطابق ڈاکٹرفردوس عاشق کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان فردوس عاشق کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل کی شدید مذمت کرتا ہے، فردوس عاشق کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے،ان کے اس رویے سے بیوروکریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹائیںاور معاون خصوصی خاتون افسر سے معافی مانگیں۔