• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہور میں 81فیصد وینٹی لیٹرز،51فیصد آکسیجن بستر بھر گئے

May 3, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں کورونا خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا ، محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 81فیصد وینٹی لیٹرز اور 51فیصد آکسیجن بستر بھر چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 709کنفرم مریض ہیں جبکہ421 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں ، 207 مریض آئی سی یوز میں زیر علاج ہیں ۔572مریض ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس میں زیر علاج ہیں ،298مریض آئسولیشن واڈز میں زیر علاج ہیں ۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دورا ن 79 اموات اور 4 ہزار 213 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنسنٹر (این سی او)کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار149 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار146 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 45 ہزار 954 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 661 ہے اور 7 لاکھ 22 ہزار 202 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 658، خیبر پختونخوا 3 ہزار 350، اسلام ا?باد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور ا?زاد کشمیر میں 477 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔