اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حکومت کی وزارت کی پیشکش مسترد کر تے ہوئے کراچی کے شہریوں کیلئے روزگاراور مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے اتحادی ایم کیوایم سے رابطہ کیاہے جس دوران سینئر وزیر کی جانب سے کابینہ میں وزارت کی پیشکش کی گئی ہے ، سینئر وزیر نے وزارت آبی وسائل کیلئے خالد مقبول سے نام مانگا لیکن ایم کیوایم نے تحریک انصاف کی پیشکش مسترد کر دی ۔ ذرائع ایم کیوایم کا کہناتھا کہ ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے ، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پا رہے ہیں ، کراچی والوں کو روزگار مل رہاہے ارو نہ ہی مسائل حل ہو رہے ہیں ، کے پی ٹی میں نوکریاں آتی ہیں تو کراچی والوں کیلئے جگہ نہیں ہوتی ، پہلے لوگوں کے مسائل ، وعدے پور اور نوجوانوں کو روزگار دیں ، وزارت سے کیا عوام کی خدمت ہو گی ، کراچی والوں کو کیا جواب دیں گے ۔