سرینگر (نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بارہمولہ میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ، پروین کمار نے اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس ( کے ایم ایس ) کے مطابق واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس اہلکار نے بتایا کہ تحقیقات کیلئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ادھر جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 502فوجی اور پولیس اہلکار خود کشیاں کر چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ جنوری 1989سے اب تک بھارتی قابض فوجیں 95ہزار 776بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر چکی ہیں جبکہ 11ہزار 240 خواتین سے اجتماعی عصمت دری کے واقعات ہوئے ۔ صرف گزشتہ ماہ 18بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا ، 64کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، 92افراد کی گرفتاریاں کی گئیں جبکہ چار خواتین کی عصمت دری کی گئی ۔