اسلام آباد: : ( رانا محمد سعید ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی
جڑواں شہروں سمیت پنجاب بھر میں متعدد وارداتیں کرنے والے منظم گروہ کی تین خواتین ملزمات گرفتار
ملزمات سادہ لوح لوگوں کو لفٹ دینے کے بہانے زبردستی زیورات و قیمتی اشیاء چھین کر چلتی گاڑی سے باہر پھینکنے والے گروہ میں ملوث تین ملزمات گرفتار
ملزمات لاری اڈوں اور بس سٹاپ پر ریکی کرتی پھر بڑی چالاکی سے بزرگ عورتوں یا مردوں کو لفٹ کے بہانے گاڑی میں سوار کرتی
زبردستی زیورات اور قیمتی اشیاء چھین کر چلتی گاڑی سے باہر پھینک کر فرار ہوجاتی
ملزمات کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمات نے جڑواں شہر سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں معتدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے
ملزمات کی نشاندہی پر گروہ میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں
ملزمات کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی
کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس ٹیم نے کی
ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی
ترجمان اسلام آباد پولیس