• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

رمضان المبارک۔گرانفروشی۔پشاور بھر سے مزید64 قصاب گرفتار۔23 شیر فروش۔96 دیگر کل 183 دکاندار گرفتار۔ ڈپٹی کمشنر پشاور

May 4, 2021

عمران خان خیبر پختونخواں
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی اورسرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر بیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا جن میں قصاب، شیر فروش، پھل فروش، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران انتظامی افسران پشاور کے مختلف بازاروں میں سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں اور اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے دلہ زاک روڈ اور اندرون شہر مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر عمر اویس کیانی نے چارسدہ روڈ پر بازاروں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب نے پشتخرہ کے علاقے میں بازاروں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر عبید ڈوگر نے کوہاٹ روڈ اور رنگ روڈپر بازاروں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنرسید نعمان علی شاہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی کے ہمراہ صدر کے بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد نے قصہ خوانی بازار اور اندرون شہر بازاروں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انور اکبر نے ورسک روڈ پر دکانوں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کاشف جان نے فقیر آباد میں بازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اعزار احمد نے باڑہ روڈ پربازاروں کا معائنہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے حیا ت آباد میں دکانوں کا معائنہ کیا،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے کوہاٹ روڈ پر دکانوں کا معائنہ کیا۔انتظامی افسران نے اپنے علاقوں میں رمضان سستا بازاروں اور یوٹیلٹی سٹوروں کا بھی معائنہ کیا اور اشیاء خودنوش کی دستیابی کا جائزہ لیا۔کاروائیوں کے دوران پشاور کے مختلف بازاروں سے مجموعی طور پر 183 گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 64 قصائی، 23 شیر فروش اور 96 دیگر دکاندار شامل ہیں۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی سرکاری نرخوں پریقینی فراہمی کے لیے05 مقامات پر رمضان سستا بازار قائم کیے گئے ہیں اور 50 موبائیل سستا دوکان سے عوام کو ان کی دہلیز پرسستی اور معیاری اشیاء خوردنوش فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بازاروں کا مسلسل دورہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔