عمران خان خیبر پختونخواں سے
آئی جی پی نے پولیس سٹیشن کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ان کی ڈیوٹی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔آئی جی پی نے پولیس سٹیشن کا ریکارڈ تفصیل سے چیک کیااور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پی نے پولیس تھانے میں مال مقدمہ گاڑیوں، اسلحہ اور منشیات کے بارے میں تھانہ کے عملے سے سوالات کئے اور حکم دیاکہ تھانہ میں کسی قسم کی مال مقدمہ اشیاءکی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی اور کہا کہ ان کی بروقت ڈسپوذل ہونی چاہئے بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس موقع پر آئی جی پی نے حکم دیا کہ پولیس سٹیشن میں موجود گاڑیوں کی جلد از جلد لیبارٹری کرائی جائے۔ آئی جی پی نے پولیس سٹیشن کے کنٹرول روم ،حوالات اور سی سی ٹی وی نظام کا بھی معائنہ کیا ۔
اس موقع پر آئی جی پی نےکہا کہ پولیس سٹیشن آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائے اور کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت اوران کی خدمت ہمارا فرض ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے پولیس سٹیشن شرقی کا اچانک دورہ کیا
