• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اہم ایشیائی ملک نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کردی

May 6, 2021

منیلا (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ملک فلپائن نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان سمیت چار ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

فلپائن کی حکومت نے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال پر سفری پابندی عائد کی ہے۔ فلپائن کی جانب سے بھارت پر دو روز قبل ہی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس پابندی کا اطلاق 7 سے 14 مئی تک ہوگا۔