ضلعی انتظامیہ خیبر
(خیبر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نوید اکبر کی زیر صدارت ضلعی اسٹیرنگ کمیٹی برائے سی ایل سی پی کا انعقاد ڈی سی افس خیبر میں منعقد ہوا،
اس موقع پر مختلف بریگیڈ کے افسران،ریونیو تحصیلدران،،سی اینڈ ڈبلیو سمیت محکمہ تعلیم حکام نے شرکت کی۔
*میٹنگ میں ڈسٹرکٹ اسٹیرنگ کمیٹی کو سی ایل سی پی گھر گھر سروے، ائندہ کا لائحہ عمل سمیت سروے میں مکمل شدہ کیسز کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اسٹیرنگ کمیٹی نےمختلف علاقوں کے سروے میں مکمل شدہ کیسز پر تبادلہ خیال کیا جو کہ حتمی منظوری کے لئے بھیجا جائیگا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف)نوید اکبر نے جاری سروے کے متعلق سماجی فاصلہ،حفاظتی ماسک کا استعمال کرنے سمیت کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کرنے اور سروے قانون کے مطابق شفاف طریقے سے کرنے کے لئے ریونیو حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔