عمران خان خیبر پختونخواں سے
ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر سعاد حسن کا ضلع بھر کے مختلف مساجد ، مدرسوں کا دورہ ۔ کرونا ایس او پیز اور 8مئی سے ہونے والے لاک ڈاون کے حوالے سے بات چیت ۔ سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ اور مولانا شیخ ادریس کے ساتھ بھی ملاقات ۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر سعاد حسن کا ضلع بھر کے مختلف مساجد اور دارالعلوم اسلامیہ چارسدہ کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ , مولانا شیخ ادریس اور تبلیغی مرکز کے مشران کے ساتھ بھی ملاقات کی گئی ۔ڈی پی او چارسدہ نے کرونا ایس او پیز اور 8مئی سے ہونے والے لاک ڈاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی ڈی پی او چارسدہ کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر تبلیغی مرکز سے آج ہونے والے اجتماع کو بھی ختم کرنے کی درخواست کی گئی اور عید کے روز نماز مکمل ایس او پیز کے ساتھ ادا کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے. چارسدہ پولیس عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔انہوں نے مساجد پر موجود پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری اور الرٹ ہوکر کریں۔پولیس کی اصل عبادت عوام الناس کی حفاظت کرنا ہے۔
ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر سعاد حسن کا ضلع بھر کے مختلف مساجد ، مدرسوں کا دورہ
