ممبئی (نمائندہ خصوصی)بھارت کے ایئر کراف کیریئر ” آئی این ایس وکراماادیتیا“ میں معمولی آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے جہاز کے ایک حصے سے دھواں اٹھتا ہو ا دیکھا جسے بجھانے کیلئے فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ چیف پبلک ریلیشنز آفیسر انڈین نیوی میہول کارنک نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایئر کرافٹ کریئر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے ، جہاز اس وقت کرناٹکا کی ’ کاروار ‘ بندرہ گاہ پر کھڑا ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ جہاز میں لگنے والی آگ کے پیش نظر شپ پر موجود تمام عملے کو انکوائری کا حصہ بنا لیا گیاہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، یہ وکراما ادیتیا پر آگ لگنے کا دوسرا واقعہ ہے جبکہ اس سے قبل اپریل 2019 میں بھی آگ لگی تھی جس میں لیفٹیننٹ کمانڈر آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے تھے ، یہ آگ اس وقت لگی تھی جب ایئر کرافٹ کیریئر کاروار بندرگاہ میں داخل ہو رہا تھا ۔ایئر کرافٹ کیریئر نے 2013 میں سمندر میں آزمائش کا مرحلہ مکمل کر لیا تھا اور جون 2014 میں بھارت نے ایئر کرافٹ کیریئر کو نیوی میں شامل کر لیا تھا ۔
بھارت کے ایئر کرافٹ کیریئر ’ آئی ایس ایس وکراما ادیتیا “ میں آگ بھڑک اٹھی
