• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کرانے پر غور

May 8, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کے معاملے پر پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے دمیان اجلاس ہوا ، اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کرانے سے متعلق غور کیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں لاجسٹک کا جائزہ لینے کے بعد وینیو کا حتمی فیصلہ کرنے پر اتفاق ہوا، لاجسٹک سے متعلق مسائل ہوئے تو پھر وینیو کراچی ہی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ابو ظبی اور دبئی کا آپشن رکھا گیا ہے ،پی سی بی نے میچز کی میزبانی کیلئے ای سی بی کو خط لکھا ہوا ہے ۔

اجلاس میں سری لنکا کے وینیو پر بھی مختصربات ہوئی ، پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے یو اے ای فرسٹ آپشن ہے ۔