عمران خان خیبر پختونخواں
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کی جاری کردہ احکامات پر رمضان المبارک میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی بھرپور کاروائیاں جاری ہے۔ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کے زیر نگرانی میں ایس ایچ او سٹی نور حیدر خان نے کاروائی کرتے ہوئے عوام کے لوٹ مار اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیا ہے۔اس موقع پرایس ایچ او سٹی نور حیدر خان نے کہا کہ ملزم بابر خان ولد سرور خان سکنہ کلاڈھیر برطرف پولیس کا نسٹیبل تھا سادہ عوام کے لوٹ مار میں سرگرم اور اپنے آپ کو پولیس اہلکار سمجھ کر عوام سے پیسے لیتے تھے، اس طرح ایک اور بروقت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پشاور روڈ بالمقابل باباہوٹل کے قریب دو موٹر سائیکل سوار نے اسلحہ کی نوک پر پک اپ کو روکا،ڈرائیوار پر اسلحہ تان کر بہیت بے دردی کے ساتھ مارنا پیٹنا شروع کیا اور ساتھ ہی ڈرائیور کو گاڑی سے نیچے اتار کر ڈرانے دھمکانے کی خاطر اسلحہ ایم کیا۔دوران گشت ایس ایچ او سٹی نور حیدر خان کو اطلاع ملتی ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر دو ملزمان تاج ولی ولد صالح محمد سکنہ اتمانزئی اور اکبر علی کو موقع پر گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے ایک کالاکوف،ایک پستول بمعہ کارتوس برآمد کرکے تھانہ سٹی منتقل کیا گیا ہے۔اس طرح دفعہ 188 کے خلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے دو پستول اور کارتوس برآمد کرلیا گیا ہے
چارسدہ۔سٹی پولیس کی بر وقت کا میاب کاروائی،عوام کی لوٹ مار اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار
