• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عید الفطر کا چاند ، فواد چوہدری سائنس و ٹیکنالوجی چھوڑنے کے بعد بھی میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا

May 9, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا قلمدان تو تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن ابھی بھی وہ سائنس و ٹیکنالوجی کے معاملات میں کافی دلچسپی لیتے ہیں اور اپنی رائے ظاہر کر تے رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے ٹویٹر پر عید کے حوالے سے بھی اہم پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ” اگر چہ عید کا حتمی اعلان تو رویت ہلال کمیٹی ہی نے کرناہے لیکن وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کیلنڈر اور ایپ کے مطابق یہ چاند 13 مئی کو نظر آ پائے گا جبکہ عید الفطر 14 مئی کو ہو گی ۔“

یادرہے کہ فواد چوہدری جتنا عرصہ وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رہے اس دوران ان کی مفتی منیب الرحمان کے ساتھ بیانات کی لڑائی چلتی رہی اور چاند کی رویت کے حوالے سے فواد چوہدری سائنس کا استعمال کرنے کا کہتے رہے لیکن اب رویت ہلال کمیٹی کی اتھارٹی کو فواد چوہدری نے تسلیم کر لیاہے ۔