• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سعودی عرب سے سیاسی تعلقات مستحکم،ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ، شاہ محمود قریشی

May 9, 2021

ریاض (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے سیاسی تعلقات ہمیشہ سے ہی مستحکم رہے ہیں ، سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادتوں کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا ہے جس میں مستقبل کی راہوں کا تعین کیا گیا ہے ،دونوں اطراف سرمایہ کاری کافروغ دینا ہے جبکہمقبوضہ کشمیر پر سعودیہ عرب کا موقف واضح ہے ،سعودی عرب نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اشارہ دیا ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے حوالے او آئی سی اہم فورم ہے ، او آئی سی کے پلیٹ فورم سے اسلاموفوبیا کو اجاگر کریں گے ، آزادی اظہار رائے کے نام سے مسلمانوں کو رنجیدہ کیا جاتا ہے ، گزشتہ دنوں ہم نے ایک اضطرابی کیفیت دیکھی ، ایران اور ترقی کے وزیر خارجہ سے اسلامو فوبیا سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے دنیا واقف ہے ، موسمیاتی تبدیلی ایسا مسئلہ ہے جس نے تشویش کو جنم دیا۔