کابل(نمائندہ خصوصی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکول کے نزدیک دھماکے میں 40 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔افغان وزارت صحت کے ترجمان غلام دستگیر نزاری کے مطابق دھماکے کے بعد 46 زخمیوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔