ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے کہا کہ پاکستان اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے او آئی سی کا کردار اہم ہے ۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے ، دورے میں سرمایہ کاری اور تجارت بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے ، ولی عہد بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔
شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب میں بہت سے پاکستانی کام کر رہے ہیں جو سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے 70سال پر محیط تعلقات بہت اہم ہیں ، مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، دونوں ممالک امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر کام کر رہے ہیں ،اسلامی ملکوں میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے بات چیت ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ،دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،سعودی عرب افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے ، افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی سکیورٹی کیلئے اہم ہے ،سعودی عرب افغانستان میں عمل عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے