• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

رمضان میں عمرہ کی سعادت، وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی عمرہ ادائیگی کی مزید تصاویر سامنے آگئیں

May 10, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی نے اتوار کے روز عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ وزیر اعظم کی ان کی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کی مزید تصاویر سامنے آگئی ہیں ۔

گزشتہ روز وزیر اعظم اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وزیر اعظم اور خاتون اول کو طواف کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ایک دوسری تصویر میں وزیر اعظم حجر اسود کا بوسہ لے رہے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی ان کے ہمراہ کھڑی ہیں ۔

اس موقع پر وزیر اعظم کیلئے خانہ کعبہ کے دروازے کھولے گئے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نوافل ادا کئے ۔