• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

موجودہ حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کی زندگی جہنم بنا دی ، شہباز شریف

May 10, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کم آمدنی والے طبقے کیلئے زندگی کو جہنم بنا دیا ہے ، نااہلی ، لالچ اور بے حسی کا مجموعہ پاکستان کے پرچم کو بری طرح نقصان پہنچا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے ادارہ شماریات کے جاری کردہ حقائق اور اعداد و شمار خصوصاً مہنگائی ، اشیائے خور و نوش کے نرخوں میں بتدریج اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں ۔
اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ بےشک وزیر اعظم کوچندے مانگنے کاوسیع تجربہ ہے مگر چندوں پرملک نہیں چلتے،سعودی ارب کا3ارب ڈالرکاقرضہ واپس کرنے کیلئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا۔ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،پونے2لاکھ روپے قرضے کے بوجھ تلے دباہرپاکستانی عمران خان کی نااہلی کی قیمت اداکررہاہے،قرضہ لے کراگر کرپشن میں اڑایاجاتارہے گاتو عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پستارہے گا۔