• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں کورونا سے مزید تین ہزار748افراد ہلاک ،تین لاکھ 66ہزار499نئے کیسز رپورٹ

May 10, 2021

نئی دلی (نمائندہ خصوصی) مہلک کورونا وائرس سے بھارت میں صوتحال انتہائی خراب ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید تین ہزار 748افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ تین لاکھ 66ہزار 499نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے باعث متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 26لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 46ہزار سے زائد ہے ،بھارت میں صحت کا نظام بری طرح درہم برہم ہو چکا ہے ، ہسپتالوں میں گنجائش کے ساتھ آکسیجن کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

بھارت کے کئی شہروں میں لاک ڈاو¿ن ہیں جبکہ ہسپتالوں میں کورونا کے مریض نہ لئے جانے پر مریض سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر دم توڑ رہے ہیں ، دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے بھارت کو کورونا وباءسے نمٹنے کیلئے امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔